Aaj News

ڈیفنس میں تشدد کا شکار خاندان کو آج نیوز نے تلاش کرلیا، متاثرہ نوجوان سدھیر کے چشم کشا انکشافات

اسلحے کے زور پر اُسے زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور اندر لے جا کر مزید تشدد کا نشانہ بنایا، سدھیر
شائع 03 جون 2025 02:08pm
Aaj News Traces Family Assaulted by Car Driver in Defence - Aaj News

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار سوار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی فیملی کو آج نیوز نے تلاش کرلیا ہے۔ متاثرہ نوجوان سدھیر نے آج نیوز سے گفتگو میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بہنوں کو دفتر سے لینے خیابان اتحاد جا رہا تھا، جہاں ان کی نوکری ہے۔

سدھیر کے مطابق جیسے ہی وہ بہنوں کے قریب پہنچا، اُس کی موٹر سائیکل کی کار سے معمولی ٹکر ہوگئی، جس پر کار میں سوار شخص نے فوراً اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ سدھیر نے کہا کہ وہ بار بار معافی مانگتا رہا، لیکن مار پیٹ جاری رہی۔

کراچی میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کا دوسرا ساتھی بھی گرفتار

متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ وہاں ایک اور شخص بھی موجود تھا جو اسلحے سے لیس تھا۔ اس شخص نے اسلحے کے زور پر اُسے زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور اندر لے جا کر مزید تشدد کا نشانہ بنایا۔

سدھیر کے مطابق سلمان فاروقی اور اسلحہ بردار شخص مسلسل مار پیٹ کرتے رہے، جبکہ اُس کی بہنیں ہاتھ جوڑ کر معاف کرنے کی درخواست کرتی رہیں۔

سدھیر کا کہنا تھا کہ ان افراد نے بُری طرح مارنے اور دھمکانے کے بعد اُسے رہا کیا۔

ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد: ملزمان کی عدالت میں پیشی پر وکلا کے ’مارو مارو‘ کے نعرے

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے منظر عام پر آیا، جس نے شہریوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

بعدازاں، اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

karachi

Salman Farooqi

Defence Torture Case