Aaj News

باجوڑ: شرپسندوں نے خالی پولیس پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا

پولیس کے جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گی ہے، ڈی پی او
شائع 31 مئ 2025 12:04pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے مانو سلارزئی میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم شرپسندوں نے پولیس کی ایک خالی چوکی کو بارودی مواد سے نشانہ بنا ڈالا۔ دھماکے کے نتیجے میں پوسٹ کا کمرہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس وقت وہاں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی شہریوں نے واقعے کے بعد رات بھر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ڈی پی او باجوڑ قاص رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شرپسندوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

KPK

Blast

police

terrorists

Bajaur

police check post