Aaj News

روس امن مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، زیلنسکی

یوکرین روس مذاکرات کے معنی خیز ہونے کے لیے ایجنڈا واضح ہونا چاہیے، یوکرینی صدر
شائع 31 مئ 2025 08:56am

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس امن مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین روس مذاکرات کے معنی خیز ہونے کے لیے ایجنڈا واضح ہونا چاہیے۔ یوکرین اپنی تجویز روس کو بھیج چکا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور جون میں شروع ہوگا۔ پہلا دور دو ہفتے قبل استنبول میں ہوا تھا جس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔

چین نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے یوکرینی الزامات کی سختی سے تردید کردی

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں یوکرینی اور روسی دونوں صدور ضدی ہیں۔

یوکرین پر اب تک کے سب سے بڑے روسی فضائی حملے پر ٹرمپ آپا کھو بیٹھے

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ یوکرین میں روسی بمباری سے مایوس ہوئے ہیں، جبکہ ہم جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں۔

Vladimir Putin

Russia Ukraine War

Ukrainian President Volodymyr Zelenskyy

russia ruining peace