Aaj News

کراچی سہراب گوٹھ پرگاڑیوں کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا کار سوار گرفتار

مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، پولیس نے ڈرائیور کو شہریوں سے چھڑا کر حوالات میں بند کردیا
شائع 30 مئ 2025 11:36pm

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پرگاڑیوں کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا کارسوار گرفتار کرلیا گیا، کارسوار نے عزیزآباد میں بھی شہریوں کو روند ڈالا تھا، پولیس نے ڈرائیور شہریوں کے چنگل سے چھڑاکر حوالات میں بند کردیا۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک کار سوار نے گاڑیوں سے ٹکرا کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد عزیزآباد میں بھی اسی کار سوار نے شہریوں کو روند دیا۔ واقعے کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی نقصان کا شکار ہوئیں۔

حادثے کے بعد درجنوں مشتعل شہری جمع ہو گئے اور کار کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جب پولیس ڈرائیور کو پکڑ کر لے گئی تو مشتعل افراد نے پولیس تھانے کا گھراؤ کر لیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرائیور کو مشتعل ہجوم سے بچا کر تھانے منتقل کر دیا۔ اس حادثے کے باعث حسین آباد روڈ پر بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس نے واقعے کی مکمل تفتیش شروع کر دی ہے اور ہجوم کو قابو پانے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

karachi

Road Accident

karachi police