Aaj News

بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات، آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی بے نقاب کر دی

کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں، بھارتی ائیر چیف
شائع 30 مئ 2025 11:10am

بھارتی دفاعی معاہدے کی کرپشن سے متعلق بھارتی ائیر چیف نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ سی آئی آئی اینول بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ائرچیف اے پی سنگھ نے تہلکہ خیر بیان میں کہا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے۔ کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی وقت پر مکمل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں۔

دفاعی معاہدوں کی کرپشن کا راز فاش کرتے ہوئے بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں مگر ہتھیار نہیں آتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن سندور نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، آپریشن سندور نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی بدل رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ائیر چیف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل ہی بھارتی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 7 مئی کو ہونے والی ڈاگ فائٹ میں بھارتی فضائیہ نے چھ طیارے گنوائے جن میں تین جدید ترین رافیل بھی شامل تھے۔

Operation Sindoor

for corruption

indian air chief

surprising truth on indian army