Aaj News

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور میں ہوگا

قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں 37 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی
شائع 30 مئ 2025 08:47am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں 37 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اب نظریں سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔

پہلے میچ میں کپتان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی نے پاکستان کو فتح دلائی، جب کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام نظر آئی۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کو ایک اور شاندار مقابلے کی امید ہے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو فٹنس اور کارکردگی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

دوسرے میچ میں فتح کی صورت میں پاکستان سیریز اپنے نام کر لے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان

t20 series

Bangladesh

Pakistan vs Bangaldesh