بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی کمیٹی کا امریکا کا اہم دورہ
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی سفارتی کمیٹی کا ایک اہم وفد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکا کے دورے پر روانہ ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد کے چند ارکان امریکا پہنچ چکے ہیں، جن میں بلاول بھٹو، حنا ربانی اور سابق سفیر جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
وفد کے دیگر ارکان، جن میں سینیٹر مصدق ملک اور سابق وزیر خرم دستگیر خان شامل ہیں، چند روز میں امریکا پہنچیں گے اور وفد میں شامل ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 2 جون سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔ دورے کے دوران وفد کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی: پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کے لیے سفارتی کمیٹی کا دورہ امریکا طے
ذرائع کے مطابق سفارتی کمیٹی امریکا کے بعد یورپ کا بھی دورہ کرے گی، جہاں یورپی حکام، پالیسی سازوں اور تھنک ٹینکس سے اہم ملاقاتیں اور مشاورتی اجلاس کیے جائیں گے۔
یہ وفد وزیراعظم کی تشکیل کردہ خصوصی سفارتی کمیٹی کا حصہ ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی سفارتی حمایت کو مضبوط کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطحی بریفنگ کا اہتمام، سفارتی کمیٹی کو اہم امور پر آگاہ کیا جائے گا
پاکستانی وفد ان ملاقاتوں میں خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات، خصوصاً سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور اس کے ممکنہ اثرات پر دنیا کو آگاہ کرے گا۔ اس کے علاوہ پاک بھارت تناؤ پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں عالمی برادری کے سامنے رکھا جائے گا۔
سفارتی کمیٹی کا اجلاس، بھارت کو سفارتی محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کا عزم
واضح رہے کہ وزیراعظم نے حال ہی میں موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔