Aaj News

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

امریکی ڈالر کی قیمت 27 پیسے کمی کے بعد 281.90 روپے ہو گئی
شائع 29 مئ 2025 10:47am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب رہا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔ امریکی ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 281.90 روپے کا ہو گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بہتری اور روپے کی قدر میں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت ہے۔

PSX

economy

DOLLAR RATE

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)