Aaj News

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آذربائیجان کا دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل کی لاچین میں وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے بھی ملاقات
شائع 28 مئ 2025 02:21pm

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کے معاملات اور پاکستان و آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی بات چیت کی۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Azerbaijan

Field Marshal Asim Munir