Aaj News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

100 انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
شائع 27 مئ 2025 10:30am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث ابتدائی اوقات میں ہی شیئرز کی خریداری میں اضافہ ہوا، جس کا اثر انڈیکس پر نمایاں طور پر دیکھا گیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے نے معمولی بہتری دکھائی۔ ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

ماہرین معیشت کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا اور روپے کی قدر میں استحکام مارکیٹ کے لیے مثبت اشارے ہیں، تاہم آئندہ دنوں میں مالیاتی پالیسی، بجٹ کی تیاری اور سیاسی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھنا ہوگی۔

PSX

economy

inter bank

ڈالر

DOLLAR RATE

Pakistan Stock Exchange (PSX)