Aaj News

کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار بس الٹ گئی، خاتون سمیت 8 افراد زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ناتھا خان پر ٹریفک جام گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
اپ ڈیٹ 26 مئ 2025 08:07pm

کراچی شارع فیصل ناتھ خان پل پر مسافر بس الٹ گئی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے کی وجہ سے شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

ریسکیوحکام کے مطابق بس الٹنے سے ایک خاتون سمیت 8 مسافر زخمی ہوئے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس کا عملہ بھی جائے حادثے پر موجود ہے حکام کا کہنا ہے حادثے کے بعد کارساز سے ایئرپورٹ جانی والی شاہراہ پر بد ترین ٹریفک جام ہوا ہے کرین منگوا کر حادثے کا سبب بننے والی بس کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کرانے کی کوشش جاری ہے۔

karachi

traffic accident

Shah Rah Faisal