Aaj News

18 کروڑ صارفین کا حساس ڈیٹا چوری، گوگل، فیس بک اور ایپل کے صارفین متاثر

صارفین فوری اپنےاکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کریں،ایڈوائزی جاری
شائع 26 مئ 2025 12:10pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

عالمی سطح پر ایک بڑے ڈیٹا لیک اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں 18 کروڑ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کے پاسورڈز اور حساس معلومات چوری ہو گئی ہیں۔ متاثرہ صارفین میں گوگل، فیس بک، ایپل، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ جیسے بڑے پلیٹ فارمز کے صارفین شامل ہیں۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیٹا لیک میں نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ سرکاری پورٹلز اور مالیاتی اداروں سے وابستہ اکاؤنٹس بھی ممکنہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

ایڈوائزری میں تمام صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈز تبدیل کرنے اور دو سطحی تصدیق فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق چوری شدہ ڈیٹا میں ای میلز، فون نمبرز، لاگ ان تفصیلات، اور دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سرکاری اداروں اور حساس ڈیٹا رکھنے والے تمام اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی ممکنہ سائبر حملے یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

google

فیس بک

social media

Apple

Data Leak

passwords

Theft

Sensitive data

data leak scandal