Aaj News

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
شائع 23 مئ 2025 12:15pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، گہرے اور برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک سعودی وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی پیش رفت پر بھی تفصیل سے بات چیت کی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

سفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز : وزیراعظم کا آئندہ ہفتے 6 ممالک کا دورہ متوقع

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کئی دہائیوں پر محیط ہے اور دونوں ممالک خطے میں امن، ترقی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مستقل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی پاکستان پر جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے طور پر کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی، اس موقع پر امریکا اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی کشیدگی میں کمی لانے اور جنگ بندی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان

telephone

Foreign Ministers

saudiarab

Pakistani and Saudi foreign ministers