Aaj News

مریم نواز کا بیان مودی نوازی اور قومی یکجہتی پر حملہ ہے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

پاک بھارت کشیدگی پر چپ سادھنے والوں کے منہ سے پی ٹی آئی پر تنقید مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
شائع 23 مئ 2025 11:13am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ نقصان دہ قرار دینا مودی نوازی کے سوا کچھ نہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز دہشت گرد نریندر مودی کے جرائم کو چھپانے کے لیے قومی یکجہتی پر حملہ کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بیان دراصل پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی بیٹی سے کیا توقع کی جا سکتی ہے جس کے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔ مریم نواز مودی کے جاتی امراء آنے کا احسان ہمارے شہداء کے خون کی تذلیل سے نہ اتاریں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے والوں کے منہ سے پی ٹی آئی پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔ مریم نواز قوم کو پاک بھارت کشیدگی پر مجرمانہ خاموشی کا جواب دیں۔

انہوں نےکہا کہ شریف خاندان کی خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہیں قومی مفاد سے زیادہ ذاتی تعلقات عزیز ہیں۔

Maryam Nawaz

KPK

barrister saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CM Punjab Maryam Nawaz