Aaj News

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

گرینڈ آپریشن میں اب جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کا استعمال بھی کیا جا ریا ہے۔
شائع 23 مئ 2025 08:47am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سعودی حج سیکیورٹی فورسز نے 2025 کے حج سیزن میں غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ جاری گرینڈ آپریشن میں اب جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ ڈرونز نہ صرف مکہ مکرمہ کے صحرائی اور مضافاتی علاقوں میں نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں بلکہ حج کے انتظامی امور کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے میں بھی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق ان کی اولین ترجیح ہے کہ رواں برس بغیر اجازت یا ویزا کے حج کرنے والوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔ اسی سلسلے میں روزانہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب: حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی نظام کو ہر ممکن حد تک مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ حج کے مقدس فریضے کو منظم، پرامن اور قانونی دائرے میں مکمل کیا جا سکے۔

Hajj

hajj pilgrims

Grand Operation

hajj 2025

saudiarab