Aaj News

کراچی: لانڈھی میں آئل ٹینکر الٹ گیا

پولیس، رینجرز اور ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
شائع 22 مئ 2025 10:08am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 کے قریب آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر کرین طلب کر لی گئی ہے تاکہ الٹے ہوئے آئل ٹینکر کو سیدھا کیا جا سکے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت ٹینکر کو خالی کرنے کے بعد ہی ہٹایا جائے گا تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے جبکہ علاقے کو سیل کر کے عوام کو دور کر دیا گیا ہے تاکہ ریسکیو کارروائی بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کی جا سکے۔

karachi

police

rangers

Rescue

Oil Tanker Accident