Aaj News

مخصوص نشستوں اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ: پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ

احتجاجی مارچ میں تحریک انصاف کے ارکانِ اسمبلی، سابق امیدواران اور ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
شائع 21 مئ 2025 02:03pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

تحریک انصاف مخصوص نشستوں اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کر رہی ہے۔ مارچ کا آغاز اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہوگا جو کے الیکشن کمیشن کے دفتر پر اختتام پذیر ہوگا۔

احتجاجی مارچ میں تحریک انصاف کے ارکانِ اسمبلی، سابق امیدواران اور ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

تحریک انصاف کی قیادت نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مخصوص نشستوں پر پارٹی کو اس کا آئینی و قانونی حق دیا جائے اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری شفاف اور مشاورت کے تحت کی جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے تحت دیے گئے حقوق پر سمجھوتہ قبول نہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

اسلام آباد

Chief Election Commissioner

Islamabad High Court

PTI protest

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)