Aaj News

پشاور:لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج، اپ گریڈیشن اور سروس اسٹرکچر کی بحالی کا مطالبہ

حکومت خود اسلام آباد میں دھرنا دیتی ہے مگر اپنی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل پر توجہ نہیں دیتی ، مظاہرین
شائع 21 مئ 2025 12:23pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیبر پختونخوا کی لیڈی ہیلتھ ورکرز ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئیں اور صوبے بھر سے خواتین نے پشاور اسمبلی چوک میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اپ گریڈیشن، سروس سٹرکچر کی بحالی اور کنونس الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ کورونا، پولیو اور دیگر ہر ایمرجنسی میں وہ فرنٹ لائن پر کام کرتی ہیں، مگر ان کے جائز مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی اپ گریڈیشن اور تنخواہوں میں بہتری سمیت تمام حقوق فوری طور پر دیے جائیں۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ ان کے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ خواتین کارکنان نے سخت گرمی کے باوجود احتجاج جاری رکھا اور کہا کہ ان کی مشکلات کو حکومت محسوس نہیں کر رہی۔

خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ حکومت خود اسلام آباد میں دھرنا دیتی ہے مگر اپنی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل پر توجہ نہیں دیتی۔

KPK

peshawar

protest

Lady Health Workers

Service structure

Upgradation