Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد

وزیراعظم پاک بحریہ کےجوانوں اور افسروں سے ملاقات کریں گے اور خراجِ تحسین پیش کریں گے۔
شائع 19 مئ 2025 11:28am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وزیراعظم شہباز شریف ایک روز ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی دفاع میں کردار کو سراہنے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، معرکہ حق کے زخمی جوانوں کی عیادت کی

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

Pakistan Navy

karachi

PM SHAHBAZ SHARIF

pm visit

Pakistan India Clash 2025