پاکستان میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے سے 3177 ڈالر فی اونس ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 2058 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 3177 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 33روپے کے اضافے سے 3ہزار 416روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 28روپے کے اضافے سے 2ہزار 923 روپے کی سطح پر آگئی۔
پاکستان
gold market
Gold rates Pakistan
GOLD PRICES GO UP
gold rate increase
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔