Aaj News

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات نے 11 افراد کی جان لے لی

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر کار الٹنے سے 32 سالہ خاتون ڈرائیور جاں بحق ہوگئی
اپ ڈیٹ 15 مئ 2025 08:22pm

پنجاب اور خیبرپختونخوا کےمختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 11 افراد جان کی بازی گنوابیٹھے جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔

حافظ آباد میں ایمبولینس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے، وہاڑی میں خانیوال روڈ پر ٹرک اور رکشے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، راجن پور میں تیز رفتار وین کی کار کو ٹکرسے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ میں لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر کار الٹنے سے 32 سالہ خاتون ڈرائیور جان کی بازی گنوابیٹھی جبکہ ساتھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

خیبرپختونخوا، پنجاب میں ٹریفک حادثات، 2 بھائیوں اور 7 سالہ بچی سمیت 22 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

صادق آباد میں قومی شاہراہ پر ولانہ ٹول پلازہ پر ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر سمیت 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں جی ٹی روڈ پر ڈمپر اور وین میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی جانب سے تمام زخمیوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

punjab

KPK

Punjab police

KPK Police

trafic accident