Aaj News

فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی 6700 روپے کی نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ بھی قیمت نیچے آگئی
شائع 15 مئ 2025 02:57pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 6700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5745 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوا تھا۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 67 ڈالر کی کمی سے 3168 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے سبب دیکھنے میں آئی ہے۔

bullion rates

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2025