Aaj News

عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج

پی ٹی آئی نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، نئی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
شائع 14 مئ 2025 05:44pm

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔

عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج کرکے ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا۔

نئی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی، فہرست میں فردوس شمیم نقوی، اسامہ حمزہ ایم این اے، میاں غوث ایم این اے، فیصل جاوید اور رانا عاطف ایم این اے کے نام شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجی گئی فہرست میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام شامل کیا گیا تھا۔

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail