Aaj News

شاہ محمود قریشی نے ملک میں سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی

وہ سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتے ہیں، کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام خط
شائع 13 مئ 2025 09:02pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک میں سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔ خط میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

ceasefire

Kot Lakhpat Jail

lahore

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Pakistan India Clash 2025

pak india Ceasefire