Aaj News

اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن: عمران خان سے تینوں بہنوں کی ملاقات کرادی گئی

بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
اپ ڈیٹ 13 مئ 2025 07:13pm

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خانم کی ملاقات کرادی گئی، باقاعدگی سے اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آنے والی علیمہ خانم کی تقریبا 2 ماہ بعد سابق وزیراعظم سے ملاقات کرائی گئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے روز پی ٹی آئی کی قیادت نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا رخ کر لیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خانم کو ملاقات کی اجازت مل گی جو تقریبا 45 منٹ تک جاری رہی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بھابھی مہر النسا نے بھی بشریٰ بی بی سے ملاقات کی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور 2 وکلا کی بھی ملاقات ہوئی جن میں وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری شامل تھے۔

ملاقات کے بعد وکلا اور فیملی واپس روانہ ہوگئی، اس موقع پر گورکھ پور اور داہگل کے مقام پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں گورگھ پور کے مقام پر پہنچے تھے جبکہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد بچھر نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اچھے کی امید رکھنی چاہیئے، پاکستان کے سوشل میڈیا پرفاِئر وال تو لگی ہوئی تھی، کل کے جو ڈیجیٹل دہشت گرد تھے وہ محب وطن ثابت ہوئے۔

imran khan

bushra bibi

adiala jail

Aleema Khan

Uzma Khan

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail

Imran Khan Bushra Bibi

noreen khanum