Aaj News

کراچی: ، منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پرفائرنگ سے خاتون جاں بحق

2 ملزمان گرفتار، 30 بور کے پستول کے 7 خول برآمد کرلئے، پولیس
اپ ڈیٹ 12 مئ 2025 01:41am

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پرفائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صبح محلے داروں میں آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد صلح ہو گئی، لیکن اس کے باوجود محلے دار آپس میں دوبارہ لڑ پڑے۔

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، جائے وقوع سے پولیس نے 30 بور کے پستول کے 7 خول تحویل میں لے لیے ہیں۔

firing

karachi

Karachi Police

Manghopir