Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

ملاقات میں پاک بھارت کیشدگی کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
شائع 10 مئ 2025 01:15pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ جنگی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر مملکت کو بھارت کی جانب سے جاری جارحیت اور پاکستان کے جوابی آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قومی سلامتی، خطے کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

وزیراعظم نے صدر کو بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان نے ادھم پور اور بھوج میں بھارت کا ایس 400 میزائل دفاعی نظام تباہ کر دیا، بھارتی سورت گڑھ اور نالیہ ائیر فیلڈ بھی تباہ

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن ملکی خودمختاری اور دفاع کے لیے جواب دینا ناگزیر تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم متحد ہے اور پاکستان ہر قیمت پر اپنی سرزمین اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا۔

PM Shehbaz Sharif

President Asif Ali Zardari

Pakistan India Clash 2025

Bunyan al marsous