گندم فنانسنگ پروگرام : فلور ملز کو 100 ارب بلاسود قرض کی سہولت
محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب گندم فنانسنگ پروگرام 2025 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت فلور ملز مالکان اور فوڈ گرین لائسنس ہولڈرز کو 100 ارب روپے کی بلاسود فنانسنگ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ کاشتکاروں سے گندم کی زیادہ سے زیادہ مقدار خرید سکیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام صوبے میں گندم کی مؤثر خریداری کو یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی و مصنوعی قلت جیسے مسائل سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز 15 جون تک اپنی درخواستیں متعلقہ بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاگندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکج کا اعلان
فنانسنگ پالیسی کی نگرانی ڈی جی فوڈ، کمشنر پنجاب کریں گے جبکہ وزیر خزانہ پنجاب کی سربراہی میں 7 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو اس پروگرام پر عملدرآمد کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کرے گی۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف گندم خریداری مہم کو تیز کرے گا بلکہ قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کے رجحان کو بھی روکے گا۔
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔