معیشت کے لیے خوشخبری: سجاول سے گیس کے ذخائر دریافت
دریافت شدہ ذخائر سے گیس کی یومیہ پیداوار کا تخمینہ 30 ایم ایم ایس سی ایف ڈی  لگایا گیا ہے۔
 
    
        پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، ماڑی انجینئرنگ لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔
کمپنی کے مطابق دریافت شدہ ذخائر سے گیس کی یومیہ پیداوار کا تخمینہ 30 ایم ایم ایس سی ایف ڈی (ملین مکعب فٹ فی دن) لگایا گیا ہے۔
یہ پیش رفت ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ گیس کے ان نئے ذخائر سے نہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر توانائی کے وسائل کی دریافت درآمدات پر انحصار کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی، جس سے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو بھی استحکام ملے گا۔
sindh
gas reserves
SAJAWAL
Gas reserve discovered
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔