Aaj News

وزارت اقتصادی امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹس ریکور

ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازعہ پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
اپ ڈیٹ 09 مئ 2025 01:09pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بھارت کی جانب سے پاکستان کے اہم سرکاری اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سائبر حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ وزارت اقتصادی امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹس کو ہیک کیے جانے کے بعد ریکور کروالیاگیا۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازعہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ہے جبکہ اکاؤنٹ فی الحال سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈی ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دشمن نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گمراہ کن مواد شیئر کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی جو بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔

دوسری جانب کراچی پورٹ ٹرسٹ کی آئی ٹی ٹیم نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے ادارے کا آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ انڈیا کے کنٹرول سے واپس حاصل کر لیا۔ حکام کے مطابق بھارتی ہیکرز جعلی خبریں پھیلا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسلام آباد

KPT

hacker

x account

Ministry of Economic Affairs

social media accounts

Account hack

accounts recover