Aaj News

لاہور: والٹن میں فائرنگ کی آوازیں، سائرن بج اٹھے، شہریوں میں خوف و ہراس

لاہور کے مختلف علاقوں میں 6 مشکوک ڈرونز مار گرائے گئے، 5 ڈرونز والٹن اور ایک ڈرون جلو موڑ پر مار گرایاگیا۔
اپ ڈیٹ 08 مئ 2025 01:38pm

بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعہ لاہور کے والٹن ایئرپورٹ اور برکی میں پیش آیا، جہاں ایک بھارتی ڈرون کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ڈرون کے گرنے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سائرن بجا دیا گیا۔

سائرن کی آواز سنتے ہی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں چھ مشکوک ڈرونز مار گرائے گئے۔ ذرائع کے مطابق پانچ ڈرونز والٹن اور ایک ڈرون جلو موڑ پر مار گرایا۔

خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاک فوج نے 12 شہروں میں بھارتی ہیرون ڈرون مار گرائے۔ ان شہروں میں گوجرانوالہ، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات شامل ہیں۔ ایک ڈرون کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں اور ایک راولپنڈی میں حساس علاقے کے قریب بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔

lahore

India Pakistan War

Pakistan India Clash 2025

Indian Drone Attack