Aaj News

کراچی: دسویں جماعت کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ، والدین کا اغوا کا خدشہ، مقدمہ درج

علینہ کی آخری موبائل لوکیشن راولپنڈی کی آئی ہے،تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، پولیس حکام
شائع 03 مئ 2025 08:52am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن گلشن بہار میں دسویں جماعت کی طالبہ علینہ کے لاپتہ ہونے کا پراسرار واقعہ سامنے آیا ہے۔ علینہ 30 اپریل کو گھر سے امتحان دینے نکلی تھی مگر واپس نہ لوٹی، جس کے بعد والدین نے اس کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ والد کے مطابق علینہ نجی اسکول میں دسویں جماعت کا پرچہ دینے گئی تھی، تاہم امتحان کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

کراچی بچیوں کے اغواء کے واقعات میں تیزی، ایک اور لڑکی لاپتہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران علینہ کی آخری موبائل لوکیشن راولپنڈی کی سامنے آئی ہے، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معاملے میں کوئی اور عنصر بھی شامل ہو سکتا ہے، جس کی تصدیق تفتیش مکمل ہونے پر کی جائے گی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو لڑکی سے متعلق کوئی اطلاع ہو تو فوراً قریبی تھانے سے رجوع کریں۔

karachi

Kidnapping Case

missing

Matric Student