Aaj News

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو اصولی جواب دیا جائے گا، وزیر قانون

معاہدے میں لکھا ہے نیا معاہدہ ہونے تک یہ معاہدہ برقرار رہے گا، اعظم نذیر تارڑ
شائع 02 مئ 2025 04:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت نے کام ہی غیر قانونی کیا ہے، معاہدے میں لکھا ہے نیا معاہدہ ہونے تک یہ معاہدہ برقرار رہے گا، اٹھ مئی یا بعد میں بھارت کے خطوط کا جواب دیں گے، جب تک پالیسی وضع نہیں کر لیتے جواب کی پوزیشن میں نہیں۔ بھارت کو جواب معاہدے کی شقوں کے مطابق دیا جائے گا، معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی کوئی شق ہی نہیں۔

اسلام آباد میں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت نے کام ہی غیرقانونی کیا ہے، معاہدے میں لکھا ہے نیا معاہدہ ہونے تک یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ ترمیم کے لئے معاہدے کے اندر طریقہ کار دیا گیا ہے، 8 مئی یا بعد میں بھارت کے خطوط کا جواب دیں گے، بھارت کو جواب معاہدے کی شقوں کے مطابق دیا جائے گا، معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی کوئی شق ہی نہیں۔

پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ بھارت نے کمزور زبان استعمال کی ہے۔ وزارت خارجہ، آبی وسائل، قانون متعلقہ وزارتیں پالیسی بنا رہی ہیں، جب تک پالیسی وضع نہیں کر لیتے جواب کی پوزیشن میں نہیں، مشترکہ پالیسی وضع ہونے تک مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔

india

پاکستان

Azam Nazeer Tarar

Indus Waters Treaty