ہری پور کشتی حادثہ : لاپتہ سیاح کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری
گزشتہ روزکشتی الٹنے سے6 افراد ڈوب گئے تھے،خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد کو ریسکیو کر لیا گیا تھا۔
ہری پور گزشتہ روز آنے والے طوفان کے باعث الٹنے والی کشتی کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے سیاح کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق رات کے اندھیرے کے باعث آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔
حادثے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا، تاہم ایک شخص تاحال لاپتہ ہے واقعہ میں متاثرہ خاندان کا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
Haripur
rescue operation
Boat accident
Missing tourist
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔