ضلع کرم میں سات ماہ بعد 4 جی انٹرنیٹ سروس بحال
ضلع کرم میں سات ماہ کی طویل معطلی کے بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 28 ستمبر کو علاقے میں کشیدہ حالات کے باعث فورجی انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی، جس کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ تاہم اب صورتحال میں بہتری کے بعد سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔
کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے اہم پیشرفت، مرحلہ وار اسلحہ جمع کرانے کا عمل جاری
ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ ضلع میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے تعلیمی سرگرمیوں، کاروبار اور عوامی رابطے میں آسانی پیدا ہوگی۔
کرم میں امن کےلیے اقدامات، فریقین کے بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبرپختونخوا
عوامی حلقوں نے سروس کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی صورت میں انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت کو مستقل بنیادوں پر بند نہ کیا جائے، تاکہ ترقی اور تعلیم کا عمل متاثر نہ ہو۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔