Aaj News

پشاور: اسکول ٹیچر اور خاتون کے قتل کا ڈراپ سین: قاتل رشتے دار نکلے

پولیس نے استاد کے قتل کے الزام میں سالے اور خاتون کے قتل میں شوہر کو گرفتار کرلیا
شائع 30 اپريل 2025 05:08pm

پشاور فقیرآباد میں قتل ہونے والے اسکول ٹیچر اور خاتون کے قتل کا ڈراپ سین،پولیس نے استاد کے قتل کے الزام میں سالے اور خاتون کے قتل میں شوہر کو گرفتار کرلیا

پشاور تھانہ فقیر آباد کی حدودو میں پرائمری اسکول ٹیچر پرویز خان کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کرلیا۔

پولیس کے مطابق ٹیچر کے قتل میں مقتول کا سالہ فواد ملوث ہے، ملزم نے رقم کی لین دین پر اجرتی قاتلوں کے ذریعے بہنوئی کو قتل کروایا۔

دوسری کارروائی کے دوران فقیرآباد پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو گرفتارکر لیا ہے، گرفتار ملزم عدنان عالم نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

peshawar

police

MERDER CASE