وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے بھی جعمرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے
شائع 29 اپريل 2025 04:41pm

وفاقی حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی (جمعرات) کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم مئی کو تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز تمام بینکس بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو ہر سال دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے ”یومِ مزدور“ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے مسائل اجاگر کرنا ہے۔

federal government

State Bank Of pakistan

STATE BANK

Labour Day

holiday