کراچی میں ٹریفک حادثات: 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے
کراچی کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ حادثات کے ذمہ دار دونوں ڈرائیور موقع سے فرارہو گئے جبکہ پولیس نے ٹرک اور واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص اشفاق علی جاں بحق جبکہ عبداللہ نامی شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں موٹر سائیکل سوار حساس ادارے کے سول ملازمین تھے۔ زخمی اور جاں بحق شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ موچکو پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کراچی: سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹرالر نے دو نوجوانوں کو روند کر فرار
دوسرا حادثہ اورنگی ٹاؤن کے اسلام چوک کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مزمل جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی فیضان شدید زخمی ہو گیا۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حادثے میں بھی ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
کراچی میں ٹریفک حادثات نہ تھم سکا، مختلف واقعات میں 4 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی مکمل تفتیش جاری ہے اور ڈرائیورز کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔