Aaj News

اسلام آباد میں ہنی ٹریپ کرنیوالی افریقی خاتون نکلی

مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے انہیں ملاقات کیلئے بلاتی تھی، پولیس
شائع 25 اپريل 2025 08:27pm

سوشل میڈیا کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا، ہنی ٹریپ گروپ میں پانچ پولیس اہلکار اور پاکستانی نژاد افریقی خاتون بھی شامل تھی۔

ہنی ٹریپ گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ٹریپ کر کے لوٹتا تھا، گرفتارافراد میں پاکستان نژاد مشرقی افریقن خاتون بھی شامل ہے ۔ دونوں کینگ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے پاکستانی نژاد مشرقی افریقن خاتون سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا۔ اس گینگ کی لیڈی سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد افریقن ہے جبکہ گروہ میں اس کا شوہر بلال اور دیگر ارکان فاروق، طیب، کامران اور عبدالجبار شامل ہیں۔

عدالت نے خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں

گینگ سے ڈھائی لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے انہیں ملاقات کیلئے بلاتی تھی۔

ہنی ٹریپ گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس شخص سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے تھے۔ اسی طرح تھانہ صادق آباد پولیس نے بھی ہنی ٹریپ میں ملوث دس رکنی آفتاب عرف تابی گینگ کو گرفتار کیا ہے۔

لاہور: ہنی ٹریپ میں ملوث خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار

گینگ سے پانچ لاکھ روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گینگ کے سرغنہ آفتاب عرف تابی نے خواتین اور پولیس اہلکاروں کیساتھ مل کر یہ گینگ بنا رکھا تھا۔

گینگ کے سہولت کارپولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی ۔۔ ایس ایس پی آپریشنزنے بتایا کہ گرفتارگینگ سے ریکوری کی جائے گی۔

اسلام آباد

police

HONEY TRAP CASE

lady arrest