Aaj News

وزیر آئی ٹی نے پاکستان کے پہلے چیٹ جی پی ٹی کا بتا دیا

مصنوعی ذہانت آگے بڑھنے سے ہمیں بہت سے شعبوں میں فائدہ ہوگا، شزا فاطمہ
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2025 12:39pm

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پاکستان نے اپنا پہلا قدم رکھتے ہوئے پہلی بار چیٹ جی پی ٹی بنا دیا ہے۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پہلی بار پاکستان کا چیٹ جی پی ٹی بنالیا ہے، مصنوعی ذہانت آگے بڑھنے سے ہمیں بہت سے شعبوں میں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا مقابلہ کرنے کےلیے جدید علوم کی مہارت ضروری ہے، طلبہ کےلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ان کی صلاحیتیں نکھارتا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی مطلوبہ رفتار دستیاب نہیں، وزیر آئی ٹی کا اعتراف

شزا فاطمہ خواجہ نے نے کہا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، دنیا تیزی سے ڈیجیٹائزیشن کی طرف جا رہی ہے۔

قومی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایکس کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کیا، وزیر آئی ٹی

ان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیجیٹائزیشن پر قانون سازی کے لیے کام کر رہی ہے، چیلنجز کے باوجود ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا جارہا ہے، معیشت اب بہتر ہو رہی ہے تو اُمید کرتے ہیں باقی چیزیں بھی بہتر ہوں گی۔

TECHNOLOGY

federal government

Federal Minister

Science and Technology

AI