8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1 ارب ڈالر سے زائد کمی
8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی جس کے باعث ادائیگیوں کا توازن 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ سال اسی مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 73 کروڑ ڈالر تھا، تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران پاکستان کا توازن ادائیگی 70 کروڑ ڈالر فاضل رہا۔
گذشتہ سال اسی مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.73 ارب ڈالر کا خسارہ تھا، جس کے نتیجے میں 8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1 ارب ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
تاہم فروری 2025 میں ادائیگیوں کا توازن 1.2 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا، جو جنوری کے خسارے کی نسبت 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔