Aaj News

اداکارہ بھاگیاشری حادثے میں زخمی ہو گئیں

ہسپتال سے تصویر وائرل ہوگئی
شائع 14 مارچ 2025 11:40am

بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ کو کھیل کے دوران پیشانی پر گہری چوٹ آئی جس کے نتیجے میں انہیں ماتھے پر 13 ٹانکے لگائے گئے۔

حادثہ کے بعد بھاگیہ شری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی معمولی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے ماتھے پر آیا کٹ اتنا گہرا تھا کہ اس کے علاج کے لیے 13 ٹانکے لگانے پڑے۔

شاہد کپور اور کرینہ کپور کے دوبارہ ملنے کے بعد امتیاز علی نے بھی خاموشی توڑ دی

اسپتال میں بھاگیہ شری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں ان کی پیشانی پر لگی چوٹ صاف نظر آ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھاگیہ شری کی جلد صحت یابی اور جلد خیریت کی دعا کی جا رہی ہے۔

بھاگیہ شری نے بالی ووڈ میں 1989 میں سلمان خان کے ساتھ فلم میں نے پیار کیا سے ڈیبیو کیا تھا۔ ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے کامیاب اداکارہ بن گئیں۔ ان کا شمار بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات