طورخم سرحد کشیدگی، افغان جرگہ پیغام لے کر کابل پہنچ گیا
25 رکنی جرگہ کی کابل میں اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی
طورخم سرحد کشیدگی کے حوالے سے افغان جرگہ خصوصی پیغام لے کر کابل پہنچ گیا۔
جرگہ ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کشیدگی کے حوالے سے افغانستان کے 25 رکنی جرگہ کی کابل میں اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جرگہ عمائدین افغان حکام کو طورخم سرحد کے قریب پاکستانی حدود میں افغان تعمیرات بند کرنے پر قائل کریں گے، اور افغان حکام کا موقف لیکر پاکستانی جرگہ سے اگلے نشست میں مشاورت کریں گے۔
جرگہ ذرائع نے بتایا کہ اگر افغان حکام متنازعہ تعمیرات بند کرنے پر رضامند ہوئے تو پاکستان طورخم سرحد کھول سکتا ہے۔
پاکستان
KPK
Pak Afghan border
Grand Jirga
pak afghan forces
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔