Aaj News

کراچی؛ سپر ہائی وے پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسلح افراد کا شہری پر تشدد

سی ٹی ڈی نے پاک کالونی جہان آباد کا محاصرہ کرلیا، منشیات فروش فرار ہوگئے
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2025 12:10am

سپر ہائی وے پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسلح افراد نے شہری پر تشدد بنا دیا، چھ گاڑیوں میں سوار درجنوں ملزمان نے شہری وقاص اکبر پر دھاوا بول دیا۔

ملزمان نے متاثرہ شہری وقاص کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، واقعہ کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں متاثرہ شہری کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

کراچی میں اسپائیڈر مین ڈکیت دھر لیا گیا، ڈاکو فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے تاروں پرجھول گیا

پولیس کے مطابق کرائے پر گھر لینے کے سیکیورٹی ڈپازٹ لینے پر تنازعہ پیدا ہوا۔

شاہ لطیف ٹاؤن: مبینہ مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

شاہ لطیف ٹاؤن گلستان سوسائٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم ندیم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج

ادھر سی ٹی ڈی نے کراچی کےعلاقے پاک کالونی جہان آباد کا محاصرہ کرلیا، منشیات کی خفیہ اطلاع پر وائٹ ہاؤس کا گھیرائو کیا گیا، گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس کو دیکھ کر منشیات فروش فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا گیا، پولیس منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پہنچ گئی۔

پولیس کو دیکھ کر منشیات فروش فرار ہو گئے، علاقے کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ماڈل کالونی تھانہ؛ ایک ہفتے میں دوسری ڈکیتی کی واردات

کورنگی ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں ایک ہی ہفتے میں دوسری ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، مسلح ملزمان دکان سے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں، 27 فروری کی رات بھی ماڈل کالونی شیٹ 24 میں لوٹ مار کی واردات رپورٹ ہوئی تھی۔

karachi

جرائم

Karachi Police