کے پی حکومت کے گرد گھیرا تنگ؛ پرویز خٹک مشیرداخلہ، اختیار ولی کو مشیر کے پی کا عہدہ دے دیا گیا
وفاق کا خیبر پختونخوا حکومت کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ پرویز خٹک کو مشیرداخلہ جبکہ اختیار ولی کو مشیر کے پی کا عہدہ دے دیا گیا، دونوں پشاورمیں موجود رہیں گے، پولیس اور سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔
وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف آستینیں چڑھالیں، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک خیبر پختونخوا میں امن امان کی صورتحال دیکھیں گے، ان کا دفتر پشاور میں ہوگا، پرویز خٹک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔
پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، پرویز خٹک
مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی اختیار ولی کو بھی مشیر کے پی کا عہدہ دے خیبر پختونخوا بھیج دیا گیا، وہ اطلاعات کے لئے خیبرپختونخوا سے وزیر اعظم کے کوارڈینٹر ہونگے۔
شہباز کابینہ ہیوی ویٹ ہو گئی، ایوان صدر میں تیرہ وفاقی وزرا اورگیارہ وزیرمملکت نے حلف اٹھا لیا
ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف سے اپنے لوگوں کو مزید ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کو ایڈیجسٹ کیا جائے گا۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔