Aaj News

یقین دہانی کرائی گئی تھی سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، مرتضیٰ وہاب

گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث روزے داروں کو تکالیف کا سامنا ہے، میئرکراچی
شائع 04 مارچ 2025 05:19pm

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے رہائشیوں کویقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سحرو افطار میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور تمام صارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گا۔

کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈںگ پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کا ہے کہ شہریوں کو گیس کی عدم فراہمی سے روزے داروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں کراچی کے عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو تکالیف کا سامنا ہے، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت سندھ کے تمام شہروں میں یہی مسئلہ ہے۔

قذافی اسٹیڈیم؛ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 158 اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے، جس صوبے سے گیس دریافت ہوگی، پہلے اس صوبے کی ضرویات کوپورا کیا جائے گا۔

karachi

Murtaza Wahab

mayor karachi

Sehri and Iftar Gas Shortage