Aaj News

فرح خان کا رویہ بیٹیوں کے مقابلے بیٹے پر سخت کیوں؟

میرے بچے بغیر میری اجازت کے کہیں نہیں جا سکتے
شائع 04 مارچ 2025 11:59am

فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے تین بچوں کی سخت ماں ہیں۔ تاہم، اگر وہ اپنے بچوں کا موازنہ کریں تو ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے زار کے ساتھ زیادہ سخت ہیں، جب کہ بیٹیوں انیا اور ڈیوا کو سمجھانے میں انہیں تھوڑا زیادہ وقت لگتا ہے۔

یو ٹیوب ہر ایک شو میں شرکت کے دوران فرح نے بتایاکہ، میں اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ سخت ہوں۔ لڑکیوں کو سمجھانے سے زیادہ مجھے اسے سمجھانا پڑتا ہے۔

بھارت کا سب سے امیر کامیڈین، جس نے دولت میں جانی لیور اور کپل شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فرح نے مزید کہا کہ ان کے بچے 17 اور 12 سال کے ہیں اور اب بھی زیادہ تر وقت پڑھائی میں گزارتے ہیں۔ فرح نے کہا کہ حال ہی میں ان کی سالگرہ تھی اور انہوں نے فیملی ڈنر کا فیصلہ کیا، کیونکہ وہ کسی کلب یا پارٹی میں جانے کے بجائے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے تھے۔

فرح نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی بیٹیاں ابھی تک کسی کلب نہیں گئی ہیں اور نہ ہی انہوں نے میک اپ یا بھنویں بنوائیں ہیں کیونکہ وہ اپنی پڑھائی میں زیادہ مصروف ہیں۔

کیا فرح نے جان بوجھ کر اپنے بچوں کو لوگوں سے دور رکھا ہے؟ فرح نے جواب دیا، ”نہیں، میں ایک سخت ماں ہوں۔ میرے بچے بغیر میری اجازت کے کہیں نہیں جا سکتے۔ شام کو ہماری گپ شپ ہوتی ہے، جس سے مجھے ان کی زندگی کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔“

فرح نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو سکھاتی ہیں کہ اسے دوسری لڑکیوں سے کس طرح بات کرنی چاہیے، اور وہ کس بات کا تبادلہ خیال نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ، وہ اپنے بیٹے کو بتاتی ہیں کہ اس کے دوستوں کو اس کی بہنوں کے بارے میں غیر مناسب باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات