Aaj News

پاک افغان روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز کو ہراساں نہ کرنےکاحکم

عدالت نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
اپ ڈیٹ 08 فروری 2025 08:13pm

پشاور ہائیکورٹ نے سیکیورٹی اداروں کو پاک افغان روٹ پر کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری ہراساں کرنے سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان افغانستان کے درمیان کاروبار کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کراچی سے طورخم تک نیشنل ہائی وے پر قائم چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے۔

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، تین افراد جاں بحق، متعدد حملہ آور زخمی

عدالتی حکم نامہ کے مطابق کراچی سے طورخم تک نیشنل ہائی وے پر جو چیک پوسٹیں قائم ہیں، ان پر ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے۔

نیشنل ہائی وے پر قائم چیک پوسٹوں کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو تنگ نہ کیا جائے، انہیں غیر ضروری طور پر چیک پوسٹوں پر ہراساں نہ کیا جائے، عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

بنوں اور ہنگو میں پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی

وکیل درخواست گزار امین الرحمن یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ پاک افغان ٹرانسپورٹرز کو مختلف چیک پوسٹوں پر غیر ضروری ہراساں کیا جا رہا ہے۔

طورخم سے لیکر کراچی تک ٹرانسپورٹرز سے مختلف جگہوں پر چیکنگ کے بہانے لاکھوں روپے لیے جاتے ہیں، نیشنل ہائی وے پر جو قانونی چیک پوسٹ ہے ٹرانسپورٹرز کی اس پر چیکنگ کی جائے۔

کرم میں امن و امان کی خراب صورتحال کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کیا جائے، مختلف سیکیورٹی ایجنسیز نے اپنی چیک پوسٹیں قائم ہیں، لاکھوں روپے رشوت وصول کی جارہی ہے، اسے روکا جائے۔

KPK

peshawar

Peshawar High Court

KPK Government