علی امین گنڈاپور سے جے یو آئی سینیٹر احمد خان کی ملاقات
ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری ہے، مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا
وزیراعلیٰ خیبر پختواںخوا علی امین گنڈا پورسے مولانا فضل الرحمان کے نمائندہ جے یو آئی کے سینیٹراحمد خان سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق سینیٹراحمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکومولانا فضل الرحمان کا اہم پیغام پہنچایا۔
مولانا فضل الرحمان کے نمائندہ جے یو ائی کے سینیٹراحمد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملک کی سیاسی اور کے پی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹراحمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکومولانا فضل الرحمان کا اہم پیغام پہنچایا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔