Aaj News

ایرانی خاتون کا غیراخلاقی احتجاج، پولیس اہلکار گرفتاری میں ہچکچاہٹ کا شکار

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک برہنہ خاتون پولیس کی گاڑی پر بیٹھی احتجاج کر رہی ہے
شائع 06 فروری 2025 11:05am

ایران میں ایک خاتون نے پولیس کی گاڑی پر چڑھ کر غیراخلاقی احتجاج کیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس بھی ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی ایک ویڈیو جو آن لائن شیئر کی گئی ہے، جس میں دکھایا گیا کہ ایک برہنہ خاتون پولیس کی گاڑی پر بیٹھی احتجاج کر رہی ہے، بہت سے لوگوں کا کہنا یہ واقعہ دارالحکومت تہران سے 900 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر مشہد میں پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک پولیس افسر ہاتھ میں بندوق اٹھائے خاتون کے احتجا کو روکنے کے لیے ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی دیا۔

عدالت کا خلاف توقع فیصلہ، ایرانی یونیورسٹی میں احتجاجاً کپڑے اتارنے والی طالبہ آزاد

رپورٹ میں کہا گیا کہ خاتون کے احتجاج کی وجہ معلوم نہ چل سکی تاہم سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ وہ خواتین کے لیے ایران کے لباس کے سخت قوانین کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔

اس واقعے سے قبل گزشتہ برس ایک طالبہ کی فوٹیج آن لائن وائرل ہوئی تھی جس میں اسے تہران کی اسلامی آزاد یونیورسٹی میں زیرجامہ میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Video Viral

Naked Iranian Woman

bold protest

Jumping On Police Car